سابق وزیرداخلہ اور قوم پرست رہنماءنوابزادہ گزین مری نے بلوچستان ہائیکورٹ میں صوبائی حکومت کےخلاف آئینی درخواست دائرکردی۔جسے سماعت کےلئے منظورکرلیاگیا۔
بلوچستان ہائیکورٹ میں سابق وزیرداخلہ اور قوم پرست رہنماءنوابزادہ گزین مری کی درخواست کی سماعت چیف جسٹس محمدنورمسکانزئی اور جسٹس ہاشم کاکڑ پرمشتمل ڈویژن بینچ نے کی۔
درخواست گزارکاموقف تھا کہ حکومت اپنے اختیارات کاناجائز استعمال کر رہی ہے اور ان کے خلاف کیس پرکیس دائرکر رہی ہے،درخواست گزار کا موقف تھا کہ ان کے خلاف دائر تمام کیسز یکجاکئے جائیں ۔
ہائی کورٹ نے گزین مری کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی اور صوبائی حکومت،سیکرٹری داخلہ،آئی جی پولیس اور ڈی آئی جی کوئٹہ کونوٹسز جاری کردئیے گئے،عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک کےلئے ملتوی کردی۔