نیب بلوچستان: ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلوچستان کے دو اے ای ٹی اوز اور تین انسپکٹرز کو گرفتار

نیب نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلوچستان کے دو اے ای ٹی اوز اور تین انسپکٹرز کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار افراد پر اختیار ات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

ملزمان اے ای ٹی اوز محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلوچستان محمد اسحاق انسپکٹرز محمد اکرم، عبدالغفور اور آصف اقبال نے نیشنل بینک کی تین شاخوں میں دوران ملازمت گاڑیوں کے ٹیکسز کے چالان کی مد میں جمع کی گئی رقم میں کرپشن کرتے ہوئے قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔

نیب نے تحقیقات مکمل کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ کیس کا دائرہ بڑھایا جا رہا ہے جس سے مزید گرفتار یاں بھی متوقع ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.