دہشتگردانہ کاروائیوں کا مقصد سی پیک کو نقصان پہنچانا ہے، میر ضیا لانگو

0

وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا لانگو کا کہنا ہے کہ دہشتگردانہ کاروائیوں میں اضافے کا مقصد سی پیک کو نقصان پہنچانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انڈیا سالانہ 5 سو ملین ڈالر صوبے میں امن وامان کی صورتحال خراب کرنے پر خرچ کر رہا ہے۔ یہ وہی دہشتگرد گروہ ہیں جو ماضی میں ناکام ہوئے، اب دوبارہ منظم ہو رہے ہیں۔

کوئٹہ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز اورماڑہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں 7 ایف سی اہلکار اور 7 سیکورٹی اہلکار شہید ہوئے۔ اورماڑہ واقعہ کی ذمہ داری براس نامی دہشتگرد تنظیم نے قبول کی ہے۔ صوبے کے امن کو خراب کرنے کے لئے انڈیا پیسہ خرچ کر رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ماضی کی ناکام دہشتگرد تنظیمیں دوبارہ۔منظم ہو رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,727

انھوں نے کہا کہ ماضی کی نسبت موجودہ دور حکومت میں دہشتگردی کے واقعات میں کمی آئی، ہمارا ایک ہی دشمن اور ایک ہی ماسٹر مائنڈ ہے۔ ضیا لانگو کا کہنا تھا کہ افغانستان سے بلوچستان کی 700 کلومیٹر کی سرحد لگتی ہے، اس لیے ایک ساتھ آپریشن نہیں ہو سکتا۔ سرحد پار سے انھیں روکنے کے لئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشتگرد جہاں بھی کوئی کارروائی کرینگے، ہم ان کے خلاف وہیں آپریشن کرینگے ان واقعات میں کمی ضرور آئی ہے مگر مکمل طور پر اس کا خاتمہ نہیں ہوا

صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا لانگو نے کہا کہ ہمیں اپنی فورسز پر فخر ہے کہ ہمارے طاقتور دشمن ملک کی کوششوں کے باوجود ہماری فورسز نے دہشتگردی کو اپنی جانوں کی قربانی دے کر ناکام بنایا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.