نائیجیریا میں سیلاب سے ہلاکتیں 500 ہوگئیں؛ 14 لاکھ بے گھر

افریقی ملک نائیجیریا میں سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس میں 500 افراد ہلاک اور 1500 زخمی ہوگئے جب کہ 90 ہزار گھر پانی میں ڈوب گئے جس کے باعث 14 لاکھ افراد بے گھر ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نائیجیریا کی 36 میں سے 27 ریاستوں میں سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی۔ متاثرہ ریاستوں کا بیشتر حصہ پانی میں ڈوبا ہوا ہے اور 8 لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,896

سیلاب سے اب تک 45 ہزار گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے جب کہ 90 ہزار گھر پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں جس کے باعث 14 لاکھ افراد بے گھر ہوگئے۔ کئی ہزار ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں جب کہ 90 فیصد متاثرہ علاقوں میں بجلی تاحال معطل ہے۔

سیلاب سے متاثرہ 27 ریاستوں میں حد نگاہ تک پانی کھڑا ہے جس کی وجہ ان علاقوں میں امدادی سامان، غذا اور فیول کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ امدادی کام ہیلی کاپٹر کے ذریعے انجام دیئے جا رہے ہیں تاہم ان کی تعداد نہایت کم ہے۔

یاد رہے کہ نائیجیریا میں 2012 میں بھی بدترین سیلاب آیا تھا جس میں 363 افراد ہلاک اور 6 لاکھ نقل مکانی پر مجبور ہوئے تھے تاہم اس بار کے سیلاب نے کہیں زیادہ تباہی مچائی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.