چار فلسطینی رہا۔۔۔۔!

0

 

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,447

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے علاقے غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم سے تعلق رکھنے والے چار فلسطینی نوجوانوں کو رہا کر دیا ہے۔

نیوز ڈیسک

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق رہائی پانے والے شہریوں محمود اسحاق سباتین، میراس محمد سباتین، صقر ابراہیم حمامرہ کا تعلق غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم کے حوسان قصبے سے ہے۔

انہیں ایک سال تین ماہ کے بعد رہا کیا گیا۔غرب اردن میں قائم الدھیشہ پناہ گزین کیمپ کے احمد عیسی صرار کوڈیڑھ سال کے بعد رہا کیا گیا ہے۔

چاروں فلسطینیوں کو اسرائیلی چیک پوسٹوں سے استقبالی قافلوں کی شکل میں ان کے گھروں تک لایا گیا۔

اس موقع پر فلسطینی شہریوں کی بڑی تعداد ان کے استقبال کے لیے جمع تھی۔ چاروں فلسطینی نوجوانوں کی رہائی پر فلسطینی مذہبی اور سیاسی جماعتوں کی طرف سے مبارک باد پیش کی گئی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.