اقوام متحدہ نے لبنان کے سبکدوش وزیراعظم سعد حریری کی سعودی عرب میں پراسرار رپوشی اور قیام پر سعودی حکومت سے وضاحت طلب کی ہے۔
نیوز ڈیسک
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوگریک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لبنان کے مستعفی وزیراعظم سعد حریری کئی روز سے سعودی عرب میں پراسر طور پرقیام پزیر ہیں۔
ان کے سعودی عرب میں قیام کے طول پکڑنے سے کئی طرح کے خدشات ظاہر ہو رہے ہیں۔ اس لیے سعودی عرب ان کی موجودہ صورت حال کے بارے میں وضاحت کرے۔
ترجمان کا کہناتھا کہ ہم سعد حریری کے حوالے سے سخت تشویش میں اور آزاد ذرائع سے ان کے بارے میں کوئی قابل ذکر معلومات نہیں مل رہی ہیں۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان نے یہ بات ایک پریس کانفرنس کے دوران پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ سعد حریری کا سعودی عرب میں بیٹھ کر وزارت عظمی کے عہدے سے استعفی دینا اور اس کے بعد سعودی عرب سے واپس نہ آنا کئی طرح کے خدشات اور سوالات کو جنم دیتا ہے۔