کوئٹہ میں گیس پریشر میں کمی کی اہم وجہ سامنے آگئی : تفصیل اس رپورٹ میں

کوئٹہ کے نواحی علاقوں میں غیر قانونی کنیکشنز کے خلاف کریک ڈاﺅن کا آغاز کردیا گیا ہے

 

کوئٹہ: ویب رپورٹر

سوئی سدرن گیس کمپنی کے ڈی جی ایم انچارج ڈسٹربیوشن بلوچستان مدنی صدیقی اور چیف انجینئر انور بلوچ کی ہدایت پر کوئٹہ کے نواحی علاقوں میں غیر قانونی کنیکشنز کے خلاف کریک ڈاﺅن کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

گزشتہ روز سریاب زون کی ٹیم نے کلی بلال ، میاں غنڈی ، کلی خیشکی ہزار گنجی نیشنل پارک و دیگر علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے درجنوں کنیکشنز کو منقطع کیا ۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,886

انتظامیہ نے بلوچستان 24کو بتاےا کہ شہر کے نواحی علاقوں میں اکثر گھریلو اور کمرشل صارفین بجلی چوری کررہے ہیں ۔

گیس کے مین لائنوں سے پائپ لائن منسلک کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے شہر میں گیس پریشر جیسے مسائل کا سامنا ہے ۔

انتظامیہ کے مطابق شہر میں گیس پریشر کی بحالی کے لیے ایسے غیر قانونی کنیکشنز کے خلاف کارروائی مستقل بنیادوں پر جاری رہے گی ۔

واضح رہے غیر قانونی گیس کنیکشنز کے باعث جہاں قومی خزانے کونقصان اور گیس پریشر میں کمی واقع ہو رہی ہے وہی وافر مقدار میں گیس ضائع بھی ہوتی ہے ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.