کوئٹہ: نیوز ڈیسک
لاہورہائیکورٹ نے وزیر اعظم عمران خان کی نا اہلی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ایک ہفتے کیلیے ملتوی کرتے ہوئے درخواست کے قابل سماعت
ہونے کے لیے درخواست گزار وکیل کو مزید دلائل دینے کی ہدایت کر دی۔
یہ بھی پڑھیں
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے لائیرز فاو نڈیشن فار جسٹس کے وکیل اے کے ڈوگر کی وساطت سے دائر کی گئی درخواست پر سماعت کی۔درخواست میں وفاقی حکومت اور وزیر اعظم عمران خان نیازی کو فریق بنایا گیا ہے درخواست گزار کا موقف ہے کہ نواز شریف کے دور حکومت میں عمران خان سول نافرمانی کے لیے لوگوں کو ٹیکس نہ دینے اور بیرون ممالک سے رقوم بھی نہ بھیجنے پر اکسایا۔
اس کے علاوہ عمران خان نے حامیوں سمیت پارلیمنٹ کی بلڈنگ پر دھاوا بولا اور اور گیٹ توڑے ، انہوں نے ملکی سالمیت کے خلاف اقدامات کیے ہیں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وزیر اعظم کو آرٹیکل 62 ون جی کے تحت نا اہل کیا جائے۔
You might also like