شہدا آرمی پبلک سکول کی یاد میں شمعیں روشن

0

رپورٹ فدا حسین دھرپالی جعفر آباد

جعفر آباد میں مرکزی چوک پر شہدا آرمی پبلک سکول کی یاد میں شمیں روشن کی گئی جس میں شہر یوں اور بچوں نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔

مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صدر علامہ برکت علی دھر پالی نے میڈیا کے نمائندوں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ظالم دہشت گردوں نے تین سال قبل پشاور میں معصوم بچے کو شہید کیا

وہ زخم آج تک تازہ ہے۔ قوم کے بچوں کی قربانیاں رایگا ں نہیں جائیگی۔معصوم بچوں کی شہادت سے پاک فوج اور پوری قوم کے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں۔شہدا پشاور آرمی پبلک سکول کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ پوری پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ملکر ملک دشمن عناصر کے خلاف لڑنے کیلئے تیار ہے۔بعد ازیں شہد ا کے لئے دعا بھی کی گئی۔

تقریب کا اہتمام مجلس وحدت مسلمین نے انعقاد کیا تھا

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.