ویب ڈیسک
کوئٹہ۔۔۔
بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ سردار صدیق دہوار کی جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا
ایک ثابت قدم ، مخلص ، ایماندار ، سچے پارٹی کے بانی رہنماء تھے ان کی قربانیاں رہتی دنیا تک یادرکھی جائے گی
جنہوں نے ہر دور میں ثابت ہوئے آمر اور سول ڈکٹیٹروں کے دور میں انہوں نے پارٹی کی سوچ وفکر کو قلات اور بلوچستان کے گھر گھر پہنچایا
مضبوط ارادوں اور قدموں میں کبھی بھی لرزش دیکھنے میں نہیں آئے قید وبند اور مشکل حالات میں بھی انہوں نے پارٹی اور بلوچ قومی جہد میں ایک بہاد رانسان کی طرح جدوجہد کو تقویت دی
یقیناًپارٹی اس کے قربانی اور بہادری کو زبردست خراج عقیدت پیش کر تی ہے اس بات کی اعادہ کر تی ہے کہ ایسے سچے انسان جو جدوجہد کوعبادت کا درجہ دے کر سیاست کر تے تھے
ان کے مثبت سیاسی سوچ کو فروغ دیتے رہیں گے اور انہوں نے کہا کہ ان کی قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جائیگا قدر مزلت کی نگاہ سے ان کی جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا
پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری لعل جان بلوچ ، نذیر بلوچ، آغا حسن بلوچ، ملک نصیر شاہوانی، ڈاکٹر عزیز ، ڈاکٹرغفور بلوچ،موسیٰ بلوچ،ساجد ترین ایڈووکیٹ، غلام نبی مری،
میر خوشید جما لدینی مرکزی کمیٹی کے ممبران میر منظور حسین لا نگو ، اختر حسین لانگو، عبدالرؤف مینگل، حمید بلوچ ایڈووکیٹ ، ایم این اے واجہ عیسیٰ نوری ، ایم پی اے میر حمل کلمتی ،
حمید ساجنا بلوچ ، ڈاکٹر قدوس بلوچ ، عمران بنگلزئی، حاجی ہاشم نو تیزئی ، بابو رحیم مینگل، حاجی بہادر خان مینگل، حاجی وزیر خان مینگل ، میر اسما عیل پیرک زئی ایڈووکیٹ، میر حمل بلوچ نے
ایک مشترکہ تعزیتی بیان میں پارٹی کے بزرگ بانی رہنماء سردار صدیق خان دہوار کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا اور انہوں نے کہا کہ وہ ایک عظیم شخصیت کے مالک تھے