گھنٹوں چولہے کے گرد بیٹھ کر انتظار کیوں ۔۔۔؟؟؟

ڈیرہ مراد جمالی
ویب ڈیسک

گیس کی لوڈشیڈنگ اور کم پریشر ، عوام بیزار ، لکڑیاں خریدنے پر مجبور ، گیس سیلنڈر کی مانگ میں اضافہ ، گیس انتظامیہ پریشر تیز کرکے لوڈشیڈنگ ختم کرے بصورت دیگر سخت احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے عوامی حلقوں کا رد عمل۔

تفصیلات کے مطابق نصیرآباد ڈیرہ مراد جمالی میں سردی کی شدت میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے گیس انتظامیہ نے لوڈ شیڈنگ کے علاوہ کھانا پکانے کے اوقات کار میں جان بوجھ کر پریشر کم کر دیتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,919

ایس صورتحال میں چائے بنانے اور کھانا پکانے میں خواتین خانہ کو دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے طلبا ء و طالبات اور سرکاری ملازمین اور کاروباری حضرات صبح ناشتہ کے بغیر چلے جاتے ہیں۔

گیس انتظامیہ کی ہٹ دھرمی نے عوام کو دشواریوں میں مبتلا کر دیا ہے سردی میں اضافے کے ساتھ ہی گیس کے استعمال میں اضافہ معمول کی بات ہے لیکن ڈیرہ مراد جمالی میں دن بھر گیس ک پریشر میں چھوڑ دی جاتی ہے کھانا پکانے اور چائے بنانے میں گھنٹوں چولہے کے قریب بیٹھ کر انتظار کرنا پڑتا ہے۔

عوامی حلقوں نے کہا کہ سوئی گیس انتظامیہ نے اپنا رویہ نہ بدلا تو راست اقدام اٹھانے سے گریز نہیں کیا جائے گا انہوں نے گیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ گیس پریشر میں اضافہ اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.