ندا قادر کلمتی بلوچ نے اردو زبان میں دنیا بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

ویب رپورٹ
اسلام آباد ۔۔۔۔۔
ندا قادر کلمتی بلوچ نے اردو زبان میں دنیا بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی وفاقی وزیر تعلیم بلیغ الرحمن نے ایوارڈ د دیا اور ایک پروقار تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا

اردو زبان پاکستان کی قومی زبان ہے اور پوری دنیا میں جانی پہچانی اور بولی جانیوالی اور پیاری زبان ہے اس زبان میں پوری دنیا میں پہلی پوزیشن حاصل کرنا ایک خوش آئند ہے

میں نداقادر کلمتی کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکبا د پیش کرتا ہوں امید ظاہر کرتا ہوں کہ وہ مزید محنت ودلی لگن سے علم کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گی ،وفاقی وزیر تعلیم بلیغ الرحمان

ضلع ملیر کراچی کے رہنما قادر بخش کلمتی بلوچ نے بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہ اللہ تعالیٰ کی کرم نوازی اور آپ سب کی دعاؤں سے ہماری بیٹی نے پوری دنیا میں اپنا نام روشن کیا

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,938

اوتھل لسبیلہ کلمتی برادری کے سیاسی وسماجی شخصیات معززین معتبرین نے بھی نداقادر کلمتی بلوچ کو پوری دنیا میں اردو زبان میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی

ندا قادر کلمتی بلوچ کا کہنا ہے کہ رب العزت نے جو مجھے عزت بخشی ہے میں اس کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتی ہوں اور والدین کی دعاؤں سے میں نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے

انہوں نے کہا کہ علم ایک ایسا ہتھیار ہے جس سے بڑی بڑی جنگیں فتح کی جاتی ہیں میری تمام والدین سے یہ التماس ہے کہ وہ اپنے بچوں کو علم جیسے زیور سے آراستہ کریں اور تعلیم حاصل کرنے کیلئے انکی ہرطرح کی مدد کی جائے تاکہ ہم اپنے پیارے ملک پاکستان کو ایک پڑھالکھا پاکستان دیکھ سکیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.