سیکرٹری تعلیم کے دعوےٰ دھرے کے دھرے

صحبت پور

سیکرٹری ایجوکیشن کے تعلیمی نظام کی بہتری کے دعوئے دھرے کے دھرے موصوف کے آبائی ضلع صحبت پور میں تعلیم تباہ ۔بزم ادب اور اسپورٹس فیسٹیول کی وجہ سے درس وتدریس کا نظام متاثر۔

غیرسرکاری تنظیم کے سروے کے مطابق سیکرٹری تعلیم کا آبائی ضلع تعلیمی پسماندگی پر صوبہ بھر دوسرے اضلاع میں سے کافی آگے ،صحبت پور ضلع کا تعلیمی معیار (29) اُنتیس ویں نمبر پر ہے ضلعی افسران کلسٹراور دیگر فنڈزکو ہڑپ کرنے میں مصروف ۔

ان خیالات کا اظہار ضلع صحبت پور کے سماجی رہنماء محمداکرم بلیدی ، منور خان بلیدی ودیگر نے ڈسٹرکٹ پریس کلب صحبت پور میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری تعلیم صوبہ بھر میں تعلیمی نظام کو بہتر کرنے اور اسکولوں کو کیڈٹ کالج کے لیول کرنے کی دعوعے کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,919

مگر یہاں اُلٹی گنگا بہتی ہے ۔موصوف کے آبائی ضلع میں تعلیمی نظام تباہی کے دہانے پر ہے۔اسکولز خستہ حال ہیں ۔بچوں کو بیٹھنے کیلئے فرنیچر اور دیگر سہولیات ناپید ہیں۔بہت بڑا المیہ ہے کہ اسکولوں میں اصل ٹیچرز کی جگہ متبادل لوگ بچوں کو پڑھا رہے ہیں ۔اور گرلز اسکولز جزوئی طورپر کھلے ہوئے ہیں۔

ضلع بھر میں گرلز،بوائز پرائمری اسکولز وقت سے پہلے بند ہوجاتے ہیں ۔مگرافسران کی کانوں میں جو تک نہیں رینگتی۔

انہوں نے کہا ہم وزیر اعلیٰ بلوچستان ، چیف سیکرٹری بلوچستان، صوبائی وزیرتعلیم ،اور سیکرٹری تعلیم سے پُرزورمطالبہ کرتے ہیں ۔کہ ضلع صحبت پور میں تعلیمی نظام کی بہتری کیلئے اقدامات کیئے جائیں ۔تاکہ ہمارے مستقبل کے معمار بچے اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے ملک و قوم کا نام روشن کریں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.