بی ایف اے معائنہ ٹیموں نے کارروائی

0

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نی کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی، غیر معیاری خوراک کی فراہمی اور عوام کی جانب سے شکایات موصول ہونے پر معروف فوڈ پوائنٹ جان بروسٹ جبکہ دو ہوٹلوں, ایک بیکنگ یونٹ, ایک جنرل سٹور اور ایک ملک شاپ پر جرمانے عائد جبکہ متعدد کھانے پینے کے مراکز کو اصلاحی نوٹسز جاری کر دئیے. بی ایف اے معائنہ ٹیموں نے کارروائی شالدرہ, مسجد روڈ, اور پرنس روڈ, کے علاقوں میں کی. مذکور اشیاء خورد و نوش کے مراکز میں کھانوں کی پکوائی کے عمل غذائی اجزاء کے معیار اور صفائی کے انتظامات چیک کیے گئے. جرمانہ کیے گئے ہوٹلوں کے خلاف گزشتہ ہدایات کے باوجود چائنیز نمک ملے مصالحہ جات و نان فوڈ گریڈ کلرز کے استعمال اور صفائی کی ناقص صورتحال پر کارروائی کی گئی. بیکنگ یونٹ کو بیکنگ ایریا میں گندگی, ورکرز کی ذاتی صفائی ماسک ہیڈ کورز و دستانے نہ ہونے جبکہ جنرل سٹور کو ممنوعہ چائنیز نمک اور گٹکا پان پراگ کی فروخت پر جرمانہ کیا گیا. مزید برآں بی ایف اے حکام نے متعدد مراکز سے لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے گھی, بوٹلڈ واٹر, مصالحہ جات اور چائے کی پتی کے نمونے بھی حاصل کیے. مراکز کے مالکان و عملے کو حفظان صحت کے اصولوں و اس حوالے سے بی ایف اے کے وضع کردہ ایس او پیز پر درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.