کوئٹہ الیکشن ٹریبونل میں حلقہ ہی بی31 کے انتخابی عذرداری پر سماعت، رکن اسمبلی حاجی میر زابد علی ریکی کا بیان قلمبند

کوئٹہ: ویب رپورٹ

کوئٹہ میں الیکشن ٹریبونل نے حلقہ ہی بی اکتیس کے انتخابی نتائج پر دائر کی گئی عذرداری کی سماعت شروع کر دی ہے۔

اس کیس کی سماعت بلوچستان ہائی کورٹ کےجسٹس جناب عبداللہ بلوچ کررہے ہیں۔

پیر کے روز کیس کی سماعت کے دوران رکن اسمبلی زابد ریکی نے عدالت میں پیش ہو کر اپنا بیان قلمبند کرایا۔

کیس کی سماعت کے بعد جمعیت علماء اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی میر زابد علی ریکی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انتخابی نتائج میں الزامات کی سختی سے تردید کی۔

انہوں نے کہا کہ “پولنگ اسٹیشنوں اور ریٹرننگ آفیسر (آر او) کی تبدیلی کے حوالے سے جو الزامات عائد کیے گئے ہیں وہ بے بنیاد اور غلط ہیں۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,938

” زابد ریکی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ انتخابی عمل میں کسی بھی قسم کی دھاندلی یا بے ضابطگی نہیں ہوئی اور تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ “ہارنے والے امیدواروں کو اخلاقی طور پر اپنی شکست کی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے۔

” ان کے مطابق، اگر کوئی فرد انتخابی نتائج پر اعتراض کرتا ہے، تو اسے قانونی راستہ اختیار کرنا چاہیے اور اس بات کو تسلیم کرنا چاہیے کہ یہ ایک جمہوری عمل کا حصہ ہے۔

میر زابد ریکی نے مزید کہا کہ انہیں معزز عدلیہ سے امید ہے کہ وہ اس کیس میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کریں گے۔

کیس کی سماعت کے دوران ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر (ڈی ای او) اور دیگر متعلقہ حکام کی طرف سے بھی کیس کی سماعت کے دوران اپنی موجودگی کی تصدیق کی گئی۔

الیکشن ٹریبونل میں حلقہ ہی بی31 کے انتخابی عذرداری کیس کی اگلی سماعت 18 دسمبر کو مقرر کر لی ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.