رپورٹ۔ ندیم خان
کیمرہ مین۔ ناصر ساحل
موسمی تبدیلی اور خشک سالی کے باعث نہ صرف بلوچستان بلکہ کوئٹہ میں بھی زیر زمین پانی کی سطح دن بہ دن نیچے جا رہی ہے جس کی وجہ سے کوئٹہ کے شہریوں کو پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے
بلوچستان 24 سے گفتگو کرتے ہوئے شہری سردار خان کاکڑ کا کہنا تھا کہ ” پورے کوئٹہ کے شہری
ٹینکر مافیا کے نظر کرم پر ہیں
ایک ٹینکر کی قیمت ہزار سے بارہ سو تک ہے واسا نے پانی نہ ہونے کی وجہ سے سرکاری ٹیوب ویل
بند کر دئیے گئیہیں جس کی وجہ سے کافی مشکلات کا سا منا کرنا پڑ رہا ہے”
ایک اور شہری عصمت اللہ کا کہنا تھا کہ” واسا اپنی ذمہ داری نبھائیں اور حکومت ترجیحی بنیادوں پہ بلوچستان میں ڈیم بنائے تاکہ پانی کا مسئلہ حل ہو سکے۔