بھارتی اداکارہ سونم کپور کو کہاں خوفناک تجربہ ہوا ؟

0

شوبز ڈیسک

بالی وڈ کی خوبرو ادکارہ اور انیل کپور کی صاحبزادی سونم  کپور نے ٹوئٹر پر اپنے ایک سفر کا

تجربہ شیئر کیا ہے  کہ اسے ایک خوفناک تجربہ ہوا ہے

ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں  کہا کہ اسے لندن میں آن لائن ٹیکسی  سروس میں  دوران سفر ایک تجربہ ہوا

جو اس کی زندگی کا خوفناک سفر ثابت ہوا

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,657

سونم نے لکھا کہ صارفین خبردار رہیں  اور لندن میں  سفر کے دوران ٹیکسی کا سفر کرنا انتہائی خوف ناک ہوسکتا ہے

 

بھارتی  اداکارہ نےلکھا کہ ،آپ سب لوگ بھی احتیاط کریں  اورسب سے محفوظ راستہ یہی ہے کہ آپ لند ن میں  مقامی پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کریں  ،

سونم  کے ٹوئٹ کے بعد مداحوں کے سوالات کے جواب میں  اداکارہ کاکہنا تھا کہ جب وہ سفر کررہی تھیں ٹیکسی کے ڈرائیورکی حالت ٹھیک نہیں  تھی اور وہ چیخ پکار مچارہا تھا جس نے مجھے ہلاکر رکھ دیا تھا ۔

اداکارہ کی طرف سے ٹوئٹ پر ٹیکسی کمپنی نے ردعمل میں کہا کہ ہم اس واقعے پر معذرت خواہ ہیں  ،آپ ہمیں اپنا موبائل نمبر اورای میل ایڈریس بھیج دیں تاکہ ہم  اس معاملے کو دیکھ سکیں  ۔

سونم  کپور نے جواب دیا کہ ،میں نے آپ کی ایپ پر شکایت کرنے کی کوشش کی تھی مگر میں  ناکام رہی ،آپ کو اپنا سسٹم اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے ،اب جو ہونا تھا وہ تو ہوچکا ہے اب کچھ نہیں کیا جاسکتا ہے۔ش

واضح رہے کہ اداکارہ نے اس سے قبل ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ اس مہینے میں تیسری مرتبہ برٹش ایئر لائن میں سفر کررہی ہوں اور دوسری مرتبہ انہوں نے میرا بیگ گمادیا ہے اب میں نے سبق سیکھ لیا ہے او رمیں کبھی بھی  اس پرواز میں سفر نہیں کرونگی ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.