پیپلز پارٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لکی مروت پاکستان پیپلز پارٹی لکی مروت کے سابق تحصیل صدر دین محمد اور سٹی سیکرٹری اطلاعات احسان اللہ خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا اور عوام کے مسائل بڑھیں گے۔ یہاں میڈیا نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے نااہلی کی تمام حدیں پار کردی ہیں اور حالت یہاں تک آپہنچی ہے کہ اب حکمرانوں کی وجہ سے ملک کی عالمی سطح پر سبکی ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام پہلے ہی مہنگائی کا عذاب جھیل رہے ہیں، بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں ہوشربا ہیں، گوشت خریدنا تو درکنار شہری سبزیاں خریدنے تک کی سکت نہیں رکھتے، حکومت نے گذشتہ سال کے مالی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جس سے وہ مایوسی کا شکار ہیں اور اس سے سرکاری اداروں میں خدمات کی فراہمی کا عمل بری طرح متاثر ہوا ہے۔پی پی پی رہنماؤں نے کہا کہ مہنگائی اور سرکاری اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کی مایوسی قوموں میں انتشار کا سبب بنتی ہے اور اس کے شعلے ملک کے لئے خطرناک ثابت ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان مہنگائی کا جن بوتل میں بند کرنے اور سرکاری ملازمین کو آسودگی فراہم کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے تو اقتدار چھوڑ دیں تاکہ عوام کے حقیقی نمائندے ملک کی باگ ڈور سنبھال کر اسے بحرانوں سے نکال سکیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: