مختصر عرصے میں شہریوں کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے، میئر اسلام آباد

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایک وفد نے نائب صدر عبدالرحمٰن خان کی قیادت میں نومنتخب میئر اسلام آباد پیر عادل گیلانی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور الیکشن میں کامیابی پر انہیں مبارک باد دی۔ وفد میں چیمبر کے سابق سینئر نائب صدر خالد چوہدری، ایگزیکٹو ممبر محبوب احمد خان، عرفان چوہدری اور طاہر محمود چوہدری شامل تھے۔ عبدالرحمٰن خان نے میئر اسلام آباد کو چیمبر کا دورہ کرنے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرتے ہوئے اگلے ہفتے دورہ کرنے کا وعدہ کیا۔ میئر اسلام آباد پیر عادل گیلانی نے اس موقع پر وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مختصر عرصے کیلئے منتخب ہوا ہوں لیکن اس مختصر وقت میں شہریوں کے مسائل حل کرانے کی پوری کوشش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ مسائل بہت زیادہ ہیں لیکن ان کو حل کرنے کیلئے کردار ادا کروں گا۔ ۔
You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: