گوادر کے خوبصورت سینیٹر اسحاق گراؤنڈ کی کشش ایران کی کرکٹ ٹیم کو گوادر کھینچ لائی

گوادر ( اسٹاف رپورٹر ) گوادر کے خوبصورت سینیٹر اسحاق گراؤنڈ کی کشش ایران کی کرکٹ ٹیم کو گوادر کھینچ لائی ایران کے بندرگاہ چابہار کی فری زون کرکٹ ٹیم تین روزہ سیریز کھلنے گوادر پہنچ گئی کوہءِ باتیل کے دامن میں سنگم کرکٹ کلب گوادر فری زون کرکٹ کلب چابہار کے درمیاں پہلا دوستانہ میچ کھیلا گیا

مزید تفصیل گوادرسے نماھندہ انتخاب کے اس رپورٹ میں کوہءِ باتیل کے دامن میں واقع گوادر کا خوبصورت سینیٹر اسحاق کرکٹ گراؤنڈ دنیائے کرکٹ کی توجہ کا مرکز رہا کئی نامور انٹرنیشنل کرکٹرز نے اس گراؤنڈ میں کھلنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا مگر ان کی خواہشات کی تکمیل سے قبل گوادر کے خوبصورت گراؤنڈ میں پہلے میچ کھیلنے کا اعزاز ایران کے شہر چابہار کی فری زون کرکٹ کلب کو حاصل ہوا سینیٹر اسحاق کرکٹ گراؤنڈ کی خوبصورتی ایران کی ٹیم کو تین روزہ سیریز کھیلنے کیلئے کھینچ کر لائے سیریز کا پہلا میچ چابہار فری زون کرکٹ کلب اور گوادر کے سنگم کرکٹ کلب کے مابین کھیلا گیا جو سنگم کرکٹ کلب نے 49/رنزسےجیت لیاچابہار فری زون کرکٹ کلب اپنے دیگر میچز بھی گوادر کے اسی خوبصورت گراؤنڈ میں کوہءِ باتیل کے سائے گوادر کے مختلف کرکٹ کلبوں سے کھیلے گا تین روزہ کرکٹ سیریز کے چابہار فری زون اور گوادر سنگم کے درمیان کھیلے گئے میچ کا افتتاح ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن جمیل احمد بلوچ نے شاٹ لگاکر کیا

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گوادر نے کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گوادر کے اس خوب صورت گراؤنڈ کے با دولت آج گوادر سے دو کھلاڑی انڈر تھرٹین اور انڈر ففٹین کے لئے سلیکٹ ہوگئے ہیں وہ دن بھی دور نہیں کہ گوادر سے نیشنل ٹیم میں بھی گوادر نمائندگی کریگا کہ گوادر کےنوجوان کرکٹرز باصلاحیت ہیں انہوں نے کہا ہماری دعوت پر پہلا غیرملکی کرکٹ کلب گوادر کا دورے پر آیا ہے ہماری کوشش ہے اس گراؤنڈ میں انٹرنیشنل میچز بھی کھیلے جائیں اس خوبصورت گراؤنڈ کو دیکھنے کیلئے ملکی اور غیر ملکی کرکٹ شائقین کے ساتھ انٹر نیشنل کرکٹرز بھی یہاں کھیلنے کی خواہش رکھتے ہیں انہوں نے مزید کہا گوادر کا خوبصورت گراؤنڈ پی سی بی اور انٹرنیشنل کرکٹرز کی راہ تک رہا ہے اس گراؤنڈ میں انٹرنیشنل لیول کھیل کیلئے ہم تمام سہولیات دینے کو بھی تیار ہیں

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

اس موقع پر ایرانی ٹیم مینیجر مہدی ابروش سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گوادر کے اس خوبصورت میدان میں کھیلنا ہمارے لیئے ایک اعزاز ہے ایران میں قومی سطح پر کرکٹ ٹیم کا انتخاب چابہار سے ہوگا انقریب چابہار کے فری زون میں بھی حکومت ایران کی جانب سے کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کیاجائیگا کیونکہ چابہار ایران کے کرکٹ کا مرکز بن گیا ہے ایران کے چابہار بندرگاہ اور پاکستان کے گوادر کے بندرگاہ میں اہم تجارتی معاہدہ بھی ہے دونوں بندرگاہیں دنیا کی توجہ کا مرکز بھی ہیں سرحد کے دونوں اطراف بلوچ ہیں جن کا آپس میں خونی رشتہ ہے اور مستقبل میں پاکستان کے سرحدی اور سمندر ی راستے تجارتی رشتے موثر اور مضبوط ہوں گے جبکہ اس موقع پر چھبار ایران کی طرف سے گوادر کے مھمانان اور ڈسٹرکٹ کرکٹ کمیٹی کی جانب سے چھبار ایران اور گوادر کے مھمانان میں شیلڈ وتحاھف پیش کیے گۓ ۔

اس موقع پر جی ڈی اے کے چیف انجینئر امان آسکانی حاجی سیدمحمد یحییٰ واڈیلہ اے ڈی سی (جنرل) ذاکرعلی چیف آفیسر بلدیہ افضل شہزادہ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین کیپٹن زاھد سابق صدر حنیف حسین ایران کے اسپورٹس آفیسر حاجی امیری، صوبائی کرکٹ ممبر اقبال سپاہی، سید کیا حسینی بھی موجود تھے –

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.