ملالہ آسکر ایوارڈز کیلئے نامزد امریکی فلم کی شریک پروڈیوسر بن گئیں

لندن  نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی آسکر ایوارڈز کے لیے نامزد امریکی فلم کی شریک پروڈیوسر بن گئیں۔میڈیارپورٹس کے

مطابق حال ہی میں فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے والی ملالہ یوسفزئی اکیڈمی ایوارڈز کے لیے نامزد پاکستانی فلم ’’جوائے لینڈ‘‘ کے بعد اب امریکی فلم ’’اسٹرینجر ایٹ دی گیٹ‘‘ کی شریک پروڈیوسر بن گئی ہیں۔فلم ’’اسٹرینجر ایٹ دی گیٹ‘‘ کے آفیشل انسٹاگرام پیج پر پروڈکشن ٹیم کی جانب سے ملالہ یوسفزئی کا بطور شریک پروڈیوسر فلم کی ٹیم کا حصّہ بننے پر خیر مقدم کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
1 of 8,896
اس دستاویزی فلم کی کہانی ایک ایسے امریکی میرین آفیسر کی زندگی کی سچی کہانی پر مبنی ہے جوکہ مسلمانوں کی عبادت گاہ یعنی مسجد کو بم سے اُڑانے کا منصوبہ بناتا ہے تاہم اس منصوبہ بندی کے دوران کئی مرتبہ مسجد جانے اور مسلمانوں سے متاثر ہونے کے بعد اس کا ارادہ بدل جاتا ہے اور وہ مسجد کو بم سے اُڑانے کے بجائے اسلام قبول کر کے مسلمان ہوجاتا ہے۔ ملالہ یوسفزئی نے اس فلم کے بارے میں کہا کہ جب میں نے یہ فلم دیکھی تو میرا نظریہ ہی بدل گیا یہ فلم ایک مضبوط سچی کہانی پر مبنی ہے۔
You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.