جمعہ کی چھٹی دوبارہ بحال ۔۔۔آج کی بڑی خبر آگئی

0

ویب ڈیسک 

اسلام آباد وزارت مذہبی امور نے نظام صلوة پر عملدرآمد یقینی بنانے ،نظام کو یونین کونسلز تک لیکر جانے ،تعلیمی اداروں میں وقفہ نماز ،ٹی وی چینلز پر اذان نشر کرنے جبکہ نماز جمعہ کے وقت تفریح گاہیں بند کرنے کیساتھ اتوار کی بجائے جمعہ کے دن چھٹی بحا ل کرنیکی تجویز دی۔میڈیاکے مطابق یہ تجاویز گزشتہ

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,727

روز وزارت مذہبی امور میں منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں دی گئی ہیں جس کی صدارت وفاقی وزیر مذہبی امور نے کی۔اس موقع پر نظام صلوة پر کمیٹی اراکین ،علماءکرام، انجمن تاجران،وزارتِ داخلہ ،ضلعی انتظامیہ ،محکمہ اوقاف ،سول سوسائٹی ،چیر مین یونین کونسلز نے بھی شرکت کی۔

اخبار کے مطابق تمام مسالک کے علماءکا اذان اور نماز کے یکساں اوقات پر متفق ہونا بڑی کامیابی قرار دیا گیا جبکہ بتایا گیا کہ اسلام آباد کی 615میں سے 606مساجد نے اس سے اتفاق کرلیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.