روس میں آزاد روحوں کو موت کی سزا دی جاتی ہے‘ ناولنی کی ہلاکت پر عالمی رہنماؤں کا سخت ردعمل

روس کے صدر دلادیمیر پیوٹن کے مخالف اور حزبِ اختلاف کے اہم رہنما الیکسی ناولنی کی آرکٹک جیل کالونی میں پر اسرار موت کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے ہو رہے ہیں۔

خبر  ایجنسی کے مطابق روس کی فاقی جیل سروس کا کہنا ہے کہ ناولنی چہل قدمی کے بعد بے ہوش ہو گئے اور طبی عملہ انہیں بچا نہ سکا، موت کی وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق الیکسی ناولنی کی موت مبینہ طور پر خون جمنے سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,891

دوسری جانب روسی حزب اختلاف کے اہم رہنما  الیکسی ناولنی کی جیل میں ہلاکت پر امر یکا، برطانیہ اور یورپ نے شدید تنقید کی ہے، اس کے علاوہ دنیا بھر میں مظاہرے ہو رہے ہیں، ناولنی کی موت پرواشنگٹن ڈی سی میں روسی سفارتخانےکے باہر مظاہرہ ہوا

لندن اور  جرمنی کے دارالحکومت برلن میں بھی روسی سفارتخانےکے باہر مظاہرے کیے گئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ناولنی کی پراسرار موت پربرطانیہ نے روسی سفارتخانے سے جواب طلب کر لیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.