نقل سے پاک امتحانات کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی، اسسٹنٹ کمشنر وڈھ کا تعلیمی مراکز کا دورہ

خضدار 17 فروری :وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے "تعلیمی ایمرجنسی” وژن اور حکومتِ بلوچستان کی خصوصی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے، اسسٹنٹ کمشنر وڈھ اکبر علی مزار زئی نے آج گورنمنٹ بوائز ہائی سکول وڈھ میں جاری میٹرک کے سالانہ امتحانات کے مراکز کا اچانک دورہ کیا

 

دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر وڈھ اکبر علی مزار زئی نے امتحانی عمل، عملے کی تعیناتی اور سیکیورٹی اقدامات کا باریک بینی سے معائنہ کیا۔ انہوں نے امتحانی مراکز میں نظم و ضبط کی مثالی صورتحال کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی اور واضح کیا کہ امتحانی عمل میں کسی بھی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وڈھ اکبر علی مزار زئی نےکہا کہ بلوچستان کا مستقبل ہمارے نوجوانوں کی بہتر تعلیم اور شفاف امتحانی نظام سے وابستہ ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں
1 of 9,065

حکومتِ بلوچستان کی پالیسی کے تحت امتحانات میں ‘نقل سے پاک کلچر’ کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ میرٹ کی پامالی کسی صورت قبول نہیں، اور جو عناصر اس عمل میں کوتاہی برتیں گے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

 

انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ امتحانی مراکز کی کڑی نگرانی کر رہی ہے تاکہ مستحق اور محنتی طلبہ کی حق تلفی نہ ہو اور صوبے میں تعلیمی معیار کو بلند کیا جا سکے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.