کوئٹہ: ماہِ رمضان کے لیے جامع سکیورٹی اور پرائس کنٹرول پلان کی منظوری

کوئٹہ 17فروری۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ماہِ رمضان المبارک کے دوران انتظامات اور عوامی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

 

اجلاس میں تمام متعلقہ لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران نے شرکت کی، جبکہ (بی آئی ایس پی) اور (بی سی آر اے) کے نمائندگان بھی شریک ہوئے۔اجلاس کے دوران ماہِ رمضان کے لیے جامع پلان کو حتمی شکل دے دی گئی۔

 

یہ بھی پڑھیں
1 of 9,065

سکیورٹی پلان، ٹریفک مینجمنٹ پلان پرائس کنٹرول اور اشیائے خوردونوش کی بلا تعطل فراہمی کے لیے مؤثر حکمتِ عملی ترتیب دی گئی۔ متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی کہ رمضان المبارک میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

 

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام محکمے باہمی رابطے اور مربوط حکمتِ عملی کے تحت فرائض سرانجام دیں تاکہ شہریوں کو پرامن اور سہولتوں سے بھرپور ماحول میسر آسکے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.