کراچی میں ہونے والے کوچز کورس کو مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا

کراچی ڈسٹرکٹ و سندھ کراٹے ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 21 اور 22 مارچ 2020 کو کراچی میں ہونے والے کوچز کورس کو مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا

0

بلوچستان 24ویب ڈیسک

پوری دنیا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور حالیہ صورت حال اور طبی احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے پاکستان کراٹے فیڈریشن کے چیئرمین محمد جہانگیر نے بین الاقوامی شہرت یافتہ قومی کراٹے ٹیم کے کوچ شاہ محمد شان کے زیر نگرانی اور کراچی ڈسٹرکٹ و سندھ کراٹے ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 21 اور 22 مارچ 2020 کو کراچی میں ہونے والے کوچز کورس کو مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے،

کورس میں قومی کوچ شاہ محمد شان نے کراچی کے کوچز کو WKF کے نئے قوانین، کراٹے بیسک اور جدید تیکنیکس کی تربیت، لیکچرز و پریزنٹیشن دینا تھا۔ لیکن حالیہ صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے اس اہم کورس کو فی الحال مؤخر کرنا بہتر جانا گیا۔ سندھ کراٹے ایسوسی ایشن کے صدر و بین الاقوامی ریفری سینسی نسیم قریشی نے کہا کہ مذکورہ کورس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا،

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: