شیری رحمان نے خود کو قرنطینہ کر لیا ،عوام کو بھی احتیاط کا مشورہ

اسلام آباد   وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے فنانس کمیٹی میں ساتھ بیٹھے ممبر کا کورونا مثبت آنے پر خود کو قرنطینہ کرلیا۔وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی اور پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے خود کو قرنطینہ کرلیا اور عوام کو بھی احتیاط کا مشورہ دیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں شیری رحمان نے بتایا کہ فنانس کمیٹی میں ساتھ بیٹھے ممبرکا کورونا مثبت آیا ہے، کمیٹی رکن کا کورونا مثبت ہونے کے باعث خود کو قرنطینہ کیا۔شیری رحمان نے اپنی ٹویٹ میں کہا میں یہ خبر اس لئے شیئر کررہی ہوں کہ جب تک میری کورونا رپورٹ منفی نہیں آتی اس و قت تک قرنطینہ میں رہوں گی اور تمام دوست مجھ سے دور رہیں۔سینیٹرشیری رحمان نے بتایا کہ فنانس کمیٹی کے رکن کے ساتھ بیٹھی تھی جن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، تاہم اللہ کا شکر ہے کہ میں نے ماسک پہن رکھا تھا۔وفاقی وزیر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ سب محتاط رہیں، ماسک پہنیں، سب کو دوبارہ ایس او پیز پر عمل کی ضرورت ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.