گوٹھ عبداللہ ڈگارزئی کا زمینی رابطہ بحال نہ ہوسکا 

0

رپورٹ۔۔بلوچستان 24

گڈانی میں گزشتہ روز کے طوفانی بارشوں سے گوٹھ عبداللہ ڈگارزئی کی سڑک  باگھڑ  ندی میں کازوے بہہ جانے سے گوٹھ کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا تھا،

راستہ بحال نہ ہونے کے باعث  مقامی افراد میت کو اٹھاکر ندی میں سمندری پانی کے اندر سے گزر کر قبرستان پہنچنے پر مجبور ہوئے

، دوسری جانب ضلعی انتظامیہ صرف فوٹو سیشن تک محدود ہے مذکورہ سڑک کی خبر سوشل میڈیا پر چلانے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے دورے تو کیئے اور فوری احکامات بھی جاری کردیئے مگر اس پر کوئی عمل نہ ہوا

عوامی حلقوں کی جانب سے وزیر اعلی بلوچستان نواب جام کمال خان، ایم این اے لسبیلہ ٹو گوادر اسلم بھوتانی اور ایم پی اے صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی سے پرزور اپیل

کی کہ مسئلہ فوری حل کیا جائے

ضلعی میں بارشوں کے بعد کئی گوٹھوں اور دیہات کا زمینی رابطہ شہر سے منقطع ہوچکا ہے اس پر فوری اقدامات کئے جائے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.