صحبت پور17 اگست: نصیرآباد آباد ڈویژن میں مون سون کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا
ایگزیکٹو انجینیئر ایریگیشن ڈرینیج مدثر ظفر کھوسہ نے حیرالدین مین ڈرین آر ڈی 6 درگاھ مولوی قادر بخش، صحبت پور شہر کے وسط سے گزرنے والی ون آر ڈرین اور مانجھوٹی کینال کے لگنے والے شگافوں کو پر کرنے کے عمل کا جائزہ لیا
اس موقع پر ایس ڈی او عابد علی کھوسہ اور گورنمنٹ کنٹریکٹر ریاض احمد کھوسہ بھی موجود تھے۔ گورنمنٹ کنٹریکٹر ریاض احمد کھوسہ نے ایگزیکٹو انجینئر مدثر ظفر کھوسہ کو ڈرینیج سسٹم کے مختلف مقامات پر بندات کو مضبوط کرنے کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی ایکسین مدثر ظفر کھوسہ نے متاثرہ جگہوں پر کام کرنے والے عملے کو ہدایت دی کہ کام کو موثر انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے
جہاں جہاں سے خطرہ کا خطرہ موجود ہو وہاں پر بہتر حکمت عملی کے ساتھ کام جاری رکھیں حالیہ مون سون بارشوں کے حوالے سے صوبائی وزیر ایریگیشن میر محمد صادق عمرانی اور صوبائی سیکرٹری آبپاشی حافظ عبدالماجد مون سون بارشوں اور پیشگی اقدامات کے حوالے سے تمام صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں اس لیے تمام عملہ جاں فشانی کے ساتھ اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں،
بارشوں کا نیا اسپیل شروع ہو چکا ہے اس لیے ہمیں مزید بہتر حکمت عملی کے تحت کام کرنا ہوگا تاکہ عوام کو کٹھن حالات سے نبردآزما نہ ہونا پڑے قدرتی آفات سے محفوظ رہنے کے لیے پیشگی اقدامات کرنا انتہائی ضروری ہیں، ہماری بھرپور کوشش ہے کہ ڈرین سسٹم کے بندات کو زیادہ سے زیادہ مضبوط کیا جائے
سینکڑوں کیوسک پانی کو روکنا انتہائی دشوار گزار عمل ہوگا مگر ہمیں ہمت نہیں ہارنی ہمارے اقدامات سے ہی عوام پرسکون زندگی بسر کر سکتی ہے ہمیں عوام کے مفادات کو مدنظر رکھ کر اپنی خدمات جاری رکھنی ہوں گی ۔