ڈاکٹر شبیر احمد لہڑی نے شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا

0

شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال مستونگ کے پبلک ریلیشن آفیسر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ممبر صوبائی اسمبلی سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان چیف آف سراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی کی خصوصی ہدایات پر وائس چانسلر بولان میڈیکل یونیورسٹی و شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال مستونگ کے فوکل پرسن ڈاکٹر شبیر احمد لہڑی نے ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا۔

 

ہسپتال کے سی ای او ڈاکٹر سعید احمد میروانی نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا تفصیلی دورہ کرایا, اور ہسپتال کی موجودہ کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی۔ دورے کے موقع پر ڈاکٹر شبیر احمد لہڑی نے ہسپتال کے سی ای او، ڈاکٹرز اور ہسپتال انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔

 

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,869

ڈاکٹر شبیر احمد لہڑی نے اس موقع پر کہا کہ عوام کے لئے شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال میں 24 گھنٹے ایمرجنسی سروس، آپریشن تھیٹر، گائنی ڈیپارٹمنٹ ایکسرے لیبارٹری اور دیگر ڈیپارٹمنٹس فعال ہیں۔ جن میں 24 گھنٹے سینئیر ڈاکٹرز اور کنسلٹنٹس عوام کی خدمت کے لئے موجود رہتے ہیں۔

 

ایم پی اے مستونگ و چیف آف سراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی کے صحت کے حوالے سے اقدامات واضح ہیں۔ نواب اسلم رئیسانی کیجانب سے یہ ہسپتال نہ صرف مستونگ کی عوام کیلئے بلکہ مستونگ سے منسلک دیگر اضلاع کی عوام کیلئے بھی ایک بہترین تحفہ ہے۔ہسپتال کو مزید جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے 50 بیڈزسے 200 بیڈ کرنے، ایم پی اے فنڈ سے جدید دور سے ہم آہنگ بین الاقوامی طرز کے ٹراما سینٹر، آپریشن تھیٹر و دیگر شعبہ جات کی توسیع اسکے علاوہ ہسپتال کی لیبارٹری، آپریشن تھیٹر اور دیگر شعبہ جات کو مزید سہولیات و مشینری کی فراہمی شامل ہیں۔جو کہ مستقبل میں عوام کیلئے بہترین ثابت ہونگے اور ہسپتال مزید بہتر انداز میں عوام کی خدمت کرسکے گا۔

 

بعد ازاں ڈاکٹر شبیر احمد لہڑی نے ہسپتال کے سی ای او، ہسپتال انتظامیہ، کنسلٹنٹس، ڈاکٹرز اور دیگر اسٹاف سے ہسپتال کی موجودہ کارکردگی، ملازمین کو درپیش مسائل کے بارے میں تفصیلاً گفتگو کی اور مسائل کو حل کرنے کیلئے بھرپور تعاون کرنے اور اعلی حکام تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی اور ہسپتال انتظامیہ کو مختلف امور میں مزید بہتر اقدامات کرنے کیلئے بھی ہدایات دی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.