اسسٹنٹ کمشنر بارکھان خادم حسین، ایگزیکٹو انجینیئر آبپاشی عرفان احمد لاشاری کے ہمراہ ضلع میں قائم مختلف ڈیمز اور آبی گذرگاہوں سمیت مختلف ترقیاتی اسکیموں کا معائنہ کیا۔

0

بارکھان 17 اگست: صوبائی سیکرٹری آبپاشی حافظ عبدالماجد اور ڈپٹی کمشنر بارکھان وقار خورشید عالم کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر بارکھان خادم حسین، ایگزیکٹو انجینیئر آبپاشی عرفان احمد لاشاری کے ہمراہ ضلع میں قائم مختلف ڈیمز اور آبی گذرگاہوں سمیت مختلف ترقیاتی اسکیموں کا معائنہ کیا۔

 

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بارکھان خادم حسین نے کہا کہ حالیہ مون سون بارشوں کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ آبپاشی کے انجینیئرز اور عملہ کی پیشگی اقدامات کی وجہ سے ڈیمز میں وافر مقدار میں پانی ذخیرہ ہو چکا ہے

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,869

انہوں نے کہا کہ جاری اسکیموں سےضلع میں جو ڈیمز اور دیگر چینلز یا آبی گزرگاہوں کی پشتوں کو مضبوط بنائے کے لیے جو کام کیا جا رہا ہے ضلعی انتظامیہ بشمول محکمہ ایریگیشن کے افسران ترقیاتی منصوبوں پر کام کے پیشرفت کی ہمہ وقت نگرانی کر رہے ہیں اس موقع پر موجود کنٹریکٹرز کو سخت ہدایات بھی دیں کہ وہ ترقیاتی منصوبوں کے کام میں کوالٹی اور معیار کو مخلوط خاطر رکھیں ۔

 

انہون نے مزید کہا کہ پانی کی وافر دستیابی سے ضلع میں زراعت ، گلہ بانی اور مال مویشیوں کی افزائش میں خاطر خواہ بہتری آنے سمیت زیر زمین پانی کی سطح بھی بڑھے گی۔ اس موقع پر انہوں نے محکمہ ایریگیشن کے ایگزیکٹو انجنیئر عرفان احمد لاشاری اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کی تعریف کی جو ہمہ وقت فلیڈ میں موجود ہوتے ہوئے مناسب اقدامات اٹھا رہے ہیں جس سے نقصانات کم سے کم ہوئے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.