ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر)سعد بن اسد کے احکامات کے مطابق کوئٹہ میں قصائیوں کے خلاف بڑا کریک ڈاون جاری ہے
کوئٹہ 17 اگست۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر)سعد بن اسد کے احکامات کے مطابق کوئٹہ میں قصائیوں کے خلاف بڑا کریک ڈاون جاری ہے۔
ان کاروائیوں کا آغاز مسلسل عوامی شکایات کے بنا پر کی جارہی ہیں اس سلسلے میں کوئٹہ میں سرکاری نرخنامے کے خلاف ورزی کرنے پر 71 قصاب خانے سیل جبکہ 21 قصائیوں کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردییگئے۔ کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس نے کاروائیاں میں حصہ لیا۔
ضلعی انتظامیہ کے مختلف ٹیموں نے کوئٹہ م201 قصابوں کا دورہ کیا۔جس میں عالمو چوک جوائنٹ روڈ سریاب روڈ ارباب کرم خان روڈ کاسی روڈ کچلاک سمنگلی بلیلی پرنس روڈ برما ہوٹل دکانی بابا چوک اور مختلف علاقوں میں شامل ہے اس موقع پر قصابوں پر قیمتوں اور صفائی کا جائزہ بھی لیا گیا۔
کاروائیوں میں اسسٹنٹ کمشنر(سٹی) کیپٹن(ر)عبداللہ بن عارف اسسٹنٹ کمشنر(صدر) کیپٹن(ر)حمزہ انجم اسسٹنٹ کمشنر(سریاب)ماریہ شمعون اسسٹنٹ کمشنر(کچلاک)فلائٹ لیفٹیننٹ(ر)خالد شمس نے حصہ لیا۔ اسکے ساتھ سپیشل مجسٹریٹ سٹی احسام الدین کاکڑ سپیشل مجسٹریٹ عبدالحمید بلوچ مجسٹریٹ خادم حسین مجسٹریٹ مطیع اللہ مجسٹریٹ حسیب سردار نے بھی کارروائی کی۔اس حوالے سیڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر)سعد بن اسدکا موقف ہے کہ کوئٹہ میں کسی کو ناجائز منافع خوری کرنے نہیں دینگے۔ پرائس کنٹرول کمیٹی روزانہ کے بنیاد پر کاروائیاں کررہی ہیں۔ دو ہفتے مسلسل نانبائیوں کے خلاف کاروائیاں کرکے سرکاری رٹ قائم کردی۔ اس ہفتے مسلسل عوامی شکایات کے بنا پر قصائیوں کے خلاف کریک ڈاون ہوگا۔