کوئٹہ 17 اگست :عدالت عالیہ بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق عزت ماب محترم چیف جسٹس جناب محمد ہاشم خان کاکڑ نے چمن میں ہیضے کی وبا پھیلنے کی خبر کا خصوصی نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری ہیلتھ و ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز بلوچستان کو وبا کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے, مریضوں کی خصوصی دیکھ بھال اور وبا کی ویکسین و ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
محترم چیف جسٹس صاحب کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز بلوچستان ڈاکٹر امین خان مندوخیل تمام ضروری ادویات و ویکسین کے ہمراہ کل صبح خصوصی دورے پر چمن پہنچیں گے
اور اس حوالے سے خصوصی اقدامات اٹھائیں گے اور مکمل اپریشن کی خود نگرانی کریں گے بعد ازیں اس بابت اپنی رپورٹ محترم چیف جسٹس صاحب کو پیش کریں گے۔