کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان میں تعلیمی اداروں میں 15فیصد سٹاف اور 5فیصد طلبا کے کرونا ٹیسٹ لئے جائیں گے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کوئٹہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہاگیاہے کہ جامعات ،کالجزاور سکولز کے وائس چانسلر،پرنسپلزاور ہیڈ ماسٹرز کو ہدایت کی ہے کہ تعلیمی ادارے کے اسٹاف اور طلباءوطالبات کے ڈسٹرکٹ ریپڈ رسپانس ٹیم کے ذریعے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کرائے جائیں جس میں 15فیصد اسٹاف جبکہ 5فیصد طلباءوطالبات کے ٹیسٹ شامل ہوںگے ۔