بلوچستان حکومت کے فیصلے کی ہدایت پر پہلے مرحلے میں یونیورسٹیاں اور کالجز کھل گئے

کوئٹہ(آن لائن)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان میں تعلیمی ادارے کھلنے کا چوتھا روز،بلوچستان حکومت کے فیصلے کی ہدایت پر پہلے مرحلے میں یونیورسٹیاں اور کالجز کھل گئے جبکہ جامعات میں تدریسی عمل 21ستمبر سے شروع ہونگے جبکہ مڈل سکولز سیکشن 23ستمبر سے کھل جائینگے دوسری جانب صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پرائیویٹ پرائمری سکولز کھل گئے حکومت بلوچستان کے احکامات ہوا میں اڑا دئےے گئے ۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان میں تعلیمی ادارے کھلنے کا چوتھا روز،تعلیمی اداروں کو مرحلہ وار کھولا گیا پہلے مرحلے میں سکولز کاہائی سیکشن ،کالجزاوریونیورسٹیاں کھل گئے جہاں دفتری امور کے ساتھ تدریسی عمل کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ صوبے کی جامعات بلوچستان یونیورسٹی ،سب کیمپسزودیگرمیں تدریسی عمل کا سلسلہ 21ستمبر سے شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے جبکہ صوبائی حکومت ومحکمہ تعلیم کی جانب سے سرکاری سکولز کے طلباءوطالبات کو کتابوں کی فراہمی کا بھی سلسلہ جاری ہے ، ماسک اور اسکین کے بعد ہی طالبات کو اسکولز کالجز میں داخل ہونے دیاجارہاہے ،صوبائی حکومت کے فیصلے کی ہدایت پر پہلے مرحلے میں یونیورسٹیاں اور کالجز کھل گئے جبکہ مڈل سکولز سیکشن 23ستمبر سے کھل جائینگے دوسری جانب صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پرائیویٹ پرائمری سکولز کھل گئے حکومت بلوچستان کے احکامات ہوا میں اڑا دئےے گئے ۔بلوچستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ کے بعدبچوں کے کیسز بھی شامل ہیں

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946
You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.