شیخ رشید کو پنڈی سے گرفتار کرلیا گیا

0

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ  اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کو  راولپنڈی سے گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق شیخ رشید کو نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔

شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرازق نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔ وکیل سردار عبدالرازق خان کے مطابق شیخ رشید کے دو بھتیجوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,747

ان کا کہنا تھاکہ شیخ رشیدکو سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے گرفتار کیا۔

انہوں نے کہا کہ  شیخ رشید کے خلاف پنجاب میں کوئی مقدمہ درج نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر10 مئی کوپی ٹی آئی نےریلی نکالی تھی، احتجاجی ریلی کےخلاف تھانہ کوہسارمیں مقدمہ درج کیاگیا اور مقدمے میں شیخ رشید کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

وکیل شیخ رشید کے مطابق ابھی تک کوئی معلومات نہیں شیخ رشید کو کہاں لے گئے ہیں؟ ان تک رسائی کی کوشش کی جارہی ہے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.