بلوچستان میں قومی شاہراہوں پر ٹریفک حادثات میں اضافہ ، وزیر اعلیٰ کا آئی جی موٹروے سے شکایت

0

وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ءاللہ خان زہری نے آئی جی موٹروے پولیس کلیم امام سے ٹیلیفون پر رابطہ کیااوراُن سے بلوچستان کی قومی شاہراہوں پر ٹریفک حادثات کی روک تھام کےلئے موٹروے پولیس کی تعیناتی اورتعدادمیں اضافے سے متعلق امور پر بات چیت کی ۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ کوئٹہ کراچی شاہراہ،کوئٹہ ژوب شاہراہ اورکوئٹہ سبی شاہراہ پر ٹریفک حادثات میں اضافہ ہواہے جس میں قیمتی جانی نقصان ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,657

لہٰذا ان شاہراہوں پر موٹروے پولیس کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ گاڑیوں اورنفری میں اضافے اوررفتار کی حد مقررکرتے ہوئے اس پر عملدرآمد کے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین کی پابندی کروانے کی ضرورت ہے۔

آئی جی موٹروے پولیس نے وزیراعلیٰ کے یقین دلایا کہ بلوچستان کی قومی شاہراہوں کےلئے مزید نفری اورگاڑیاں فراہم کی جائیں گی اورٹریفک قوانین کی پابندی کو بھی یقینی بنایاجائے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.