پی ایس ایل 2018 کے دو میچز کراچی میں کرانے کا فیصلہ

اسپورٹس ڈیسک

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے 2018 میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن کے دو میچ کراچی میں کرانے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔

پی سی بی کے اہم آفیشلز نے  بتایا کہ پی سی بی 2018 میں ہونے والے ایڈیشن میں کم از کم چار میچوں کی پاکستان میں میزبانی کرے گا۔

انہوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ان میں سے دو میچوں کی میزبانی کراچی کرے گا جبکہ فائنل سمیت دو میچوں کا انعقاد لاہور میں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,886

آفیشلز نے تصدیق کی کہ کراچی میں پاکستان سپر لیگ کے میچز کے انعقاد کے سلسلے میں نجم سیٹھی بدھ کو وزیر اعلیٰ سندھ سے بھی اہم ملاقات کریں گے جس میں چیزوں کو حتمی شل دیے جانے کا امکان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نجم سیٹھی پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن کیلئے سیکیورٹی انتظامات کے ساتھ ساتھ فوج سمیت قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے درمیان تعاون پر بھی معاملے کو زیر غور لائیں گے۔

پاکستان سپر لیگ کے ڈرافٹ کا انعقاد اکتوبر میں ہونا تھا لیکن ٹی20 گلوبل لیگ ملتوی ہونے کے سبب اب لیگ کے اگلے ایڈیشن کیلئے ڈرافٹ کا انعقاد نومبر میں ہو گا اور اس کا انعقاد 10نومبر کو متوقع ہے۔

 

Thanks to Dawn.Urdu

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.