تحریر عطا محمد کاکڑ
دنیا جیسے ہی اکیسویں صدی میں داخل ہوئی، سائنسدانوں نے دنیا کی توجہ ایک بہت اہم اور سر اٹھاتی مسئلہ ماحولیاتی تبدیلی کی طرف مبذول کرانی شروع کردی. سائنس جیسے جیسے ترقی کرتا آرہا ہے، تو اس کے بہت سے فوائد اپنے ساتھ کچھ گہرے نقصانات لانے کے موجب بن رہے ہیں. ان میں سب سے اہم اور قابل ذکر مسئلہ ماحولیاتی تبدیلی ہے. سائینسی ترقی اور صنعتی انقلابات کے نتیجے میں گاڑیوں، صنعتوں وغیرہ سے دھووے کا اخراج ماحولیاتی آلودگی کا سب سے بڑا زریعہ ہے. اس ضمن میں عالمی برادری نے ابھی بہت کام کرنا ہے.
کوئٹہ شہر میں آلودگی کی انتہا جہاں دھواں چھوڑتی گاڑیاں ہر طرف نظر آتی ہیں، جو کہ انسانی صحت کے لئے کافی خطرنک ہے حکومت بلوچستان کو چاہئے وہ ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام کے لئے اہم کردار ادا کرے۔