پاکستان میں کورونا سے مزید17 اموات

0

اسلام آباد عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 17 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 638 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 641 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور کل تعداد 3 لاکھ 22 ہزار452 تک پہنچ چکی ہے۔ پاکستان میں کورونا کے9ہزار 174 مریض زیرعلاج ہیں اور3لاکھ 6 ہزار 640 صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار288 اور سندھ میں 2 ہزار574 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 265، اسلام آباد میں 194، بلوچستان میں 146، گلگت بلتستان میں 90 اور آزاد کشمیر میں 81 ہو گئی ہے۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 17 ہزار 913 ہوگئی ہے۔ پنجاب ایک لاکھ ایک ہزار425، سندھ میں ایک لاکھ 41 ہزار 474، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 565، بلوچستان میں 15 ہزار644، گلگت بلتستان میں 4ہزار 33 اور آزاد کشمیر میں3 ہزار398 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان کے 735 ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلئے سہولیات ہیں اور ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: