رانا ثناء اللہ سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 20 اکتوبر تک توسیع

0

لاہور:   انسداد دہشت گردی عدالت نے نیب آفس ہنگامہ آرائی مقدمے میں رانا ثناءاللہ، کیپٹن ر صفدر سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 20 اکتوبر تک توسیع کر دی۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,726

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے مریم نواز کی پیشی پر ہنگامہ آراٸی مقدمے کی سماعت کی۔ ملزمان کے وکیل فرہاد علی شاہ نے کہا کہ مقدمے میں ایسے رہنما بھی شامل ہیں جو اس وقت وہاں موجود ہی نہیں تھے، پولیس کو یہ بھی شواہد پیش کر چکے ہیں، حکومت کی ایما پر 23 دن کے بعد مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل کروائی گئیں، سی سی پی او لاہور کی تعیناتی کے فوری بعد یہ دفعات شامل کی گٸیں، جس سے بدنیتی ثابت ہوتی ہے۔

انسداد دہشتگری عدالت میں لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کی پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.