آذربائیجان کے شہر میں میزائل حملہ، 12 افراد ہلاک

0

آذربائیجان کے شہر گانجا میں میزائل حملے میں کئی مکانات تباہ ہوگئے جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق علی الصبح ہونے والے اس حملے میں کے ایک اور حملہ گانجا کے ایک علیحدہ حصے پر اور تیسرا قریبی اسٹریٹجک شہر منگیسیویر میں ہوا۔

یہ حملہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب چند گھنٹوں قبل ہی آذربائیجان کی افواج نے آرمینیا کے علیحدگی پسندوں کے دارالحکومت اسٹیپناکرٹ پر گولہ باری کی تھی۔

علاقائی قوت روس اور ترکی کے اس لڑائی میں شامل ہونے کے بعد سے عیسائی اکثریتی آرمینیا اور مسلمان اکثریتی آذربائیجان کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کی بین الاقوامی کوششوں کو حملوں نے بظاہر نقصان پہنچایا ہے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: