دپیکا پڈوکون کی ناک کاٹنے کی دھمکی ۔۔۔!

 

بھارت میں ہندوانتہا پسندوں کی جماعت شری راجپوت کرنی سینا نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پدماوتی ریلیز کی گئی تو دپیکا پڈوکون کی ناک کاٹ دیں گے ۔

شوبز ڈیسک

ہندوانتہا پسند جماعتیں اب بھی فلم پدماوتی کی بھرپورمخالفت کررہی ہیں جب کہ راجپوت ذات سے تعلق رکھنے والے افراد کی جماعت شری راجپوت کرنی سینا نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگرفلم ریلیزکی گئی تو ہم دپیکا پڈوکون کی ناک کاٹ دیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,933

کرنی سینا کے سربراہ لوکیندرا سنگھ کالوی نے دپیکا کی ناک کاٹنے کے علاوہ فلم کے خلاف پورے ملک میں ریلیاں نکالنے کا بھی اعلان کیا ہے ۔

اس کے علاوہ انہوں نے اداکارہ دپیکا پڈوکون کو ناچنے والی قراردیتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ انڈرورلڈ مافیا نے بھارتی تاریخ مسمارکرنے کے لیے فلم میں پیسہ لگایا ہے ۔

ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں کے پیش نظرمہاراشٹرا کی ریاستی حکومت نے سنجے لیلا بھنسالی کو سکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.