کوئٹہ میں گیس پریشر میں کمی، شہریوں اور تاجروں کا احتجاجی مظاہرہ

0

 کوئٹہ میں گیس پریشر میں کمی کے مسئلے نے گھریلو زندگی و ہوٹلوں کے کاروبار کو بری طرح متاثر کردیا گیس پریشر کے مسئلے پر شہریوں اور تاجروں نے احتجاجی ریلی نکالی اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,759

تفصیلات کے مطابق جمعرات کوکوئٹہ کے علاقے نواں کلی ہنہ اوڑک نوحصار و دیگر ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں و تاجروں نے گیس پر پریشر میں کمی پر سوئی گیس کمپنی کے حکام اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی نواں کلی کے پہلے اسٹاپ سے شروع ہونیوالی احتجاجی ریلی ائیرپورٹ روڈ چوک پر دھرنے کی صورت اختیار کرگئی جسکے باعث ائیرپورٹ روڈ سے شہر کی طرف آنیوالی ٹریفک مکمل طور پر بند ہوگئی ۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ سردیاں شروع ہونے سے قبل ہی گیس غائب کردی گئی ہے جسکی بحالی تک احتجاج جاری رکھیں گے مظاہرین سے سوئی گیس کمپنی کے حکام نے مذکرات کیے اور علاقے میں گیس کے مسئلے کو حل کرنے کی یقین دہائی کرائی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.