مسیحی برادری پاکستان کی سالمیت پر کبھی آنچ نہیں آنے دے گی

ویب ڈیسک
کوئٹہ ۔۔۔
جاں بحق ہونے والے افراد کی آخری رسومات آج (پیر) کوادا کی جائیں گی۔
مسلم لیگ (ن) کی رکن صوبائی اسمبلی انیتاعرفان ،پادری صائمن بشیر،ناصر مسیح ،شہزاد کندن ،بشپ امانت ،روز خان ایمووینل فرانسس اوردیگر کی ہنگامی پریس کانفرنس

اتوار کو ساڑھے دس بجے چرچ کے باہر پولیس موبائل اور ایف سی کے اہلکار موجود تھے 12بجے کے قریب چرچ پر چار دہشت گردوں نے حملہ کیا
اور گیٹ پر موجود گارڈ جارج نے دہشت گردوں کے ساتھ مزاحمت کی جس پر اسے فائرنگ کرکے جاں بحق کردیا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ چرچ میں400سے 500لوگ موجود تھے لیکن سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مسیحی برادری کو بڑے نقصان سے محفوظ رکھا
ہم صوبائی حکومت ،سول ہسپتال انتظامیہ اور شہری انتظامیہ کے بھی شکر گزار ہیں جنہو ں نے مسیحی برادری کا دکھ کی گھڑی میں بھر پور ساتھ دیا
ہم ملک بھر میں مسیحی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ شرانگیزی سے گریز کرتے ہوئے پرامن رہیں
چرچ کی سیکورٹی سے مطمئن تھے پولیس کے 4اہلکار اندر ڈیوٹی پر موجود تھے جنہوں نے دہشت گردوں کے ساتھ مقابلہ کیا ہمیں کسی قسم کی پیشگی حملے کی اطلاع نہیں تھی

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

نہ ہی ایسی کوئی دھمکی موصول ہوئی تھی پورے بلوچستان میں مسیحی برادری کو مذہبی آزادی حاصل ہے اور کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ کوئی ایسا واقعہ پیش آسکتا ہے
انہوں نے کہا کہ دہشت گرد کمزور ہوکر انتشار پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ لوگ خوفزدہ ہوں ہمیں آپس میں لڑایا جائے اور ملک کے سسٹم کو مفلوج کیا جائے انہوں نے کہا کہ چرچ میں خود کش حملے میں 9افراد جاں بحق جبکہ 50سے زائد زخمی ہوئے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.