کرسمس کی خوشیاں سادگی سے منانے کا فیصلہ

0

کوئٹہ : ویب رپورٹر

کرسچن کمیونٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ میتھوڈیسٹ چرچ پر نامعلوم دہشتگردوں نے حملہ کیا حملے میں9افراد شہیدجا بحق جبکہ50کے قریب زخمی ہوگئے دہشتگردی کے اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ہیں پاکستان اور صوبے کی سلامتی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔

یہ بات چرچ کے پادری ہمین بشیر‘ رکن اسمبلی انیتا عرفان‘شہزاد کن‘بشپ امانت مسیح‘شہزاد کندن و دیگر نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی اس موقع پرکرسچن کمیونٹی کی بڑی تعداد موجود تھی۔

انہوں نے کہاکہ واقعہ میں9افراد جاں بحق ہوئے ہیں جس کی فرداً فرداً تصدیق کی ہے

انہوں نے کہاکہ اس واقعے کے پیش نظر کرسمس کی خوشیاں سادگی کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 7,614

میتھوڈیسٹ چرچ میں دوران عبادت4دہشتگردوں نے حملہ کیا اندھادھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گیٹ پر موجود سیکورٹی گارڈجارج جاں بحق ہوگیا ۔

بعدازاں چرچ کا مین گیٹ کھول کر چرچ کے احاطے میں داخل ہوئے جس پر پولیس کے اہلکاروں نے دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ کیا اور دہشتگردوں کو چرچ کے اندر داخل ہونے سے روکا مگر ایک دہشتگرد چرچ کے عقبی دروازے سے داخل ہونے کی کوشس کرتا رہا جس پر پولیس کے اہلکار نے دہشتگرد کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا ۔

انہوں نے بتایا کہ دہشتگرد نے اپنے اپ کو دھماکے سے اڑادیا جس کے نتیجے میں چرچ کا عقبی دروازہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا اور چرچ میں موجود لوگ اس دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہو ئے۔

انہوں نے کہاکہ آج کوئٹہ کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے اور واقعہ کی مذمت کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ خداوند زخمیوں کو جلد صحت یابی دے اور جاں بحق ہونیوالو ں کی لواحقین کو صبر وجمیل عطاء فرمائیں۔

انہوں نے کہاکہ سول ہسپتال انتظامیہ‘سیکورٹی فورسز اور پولیس کے مشکور ہیں کہ جنہوں نے موقع پر کارروائی کرکے بڑی تباہی سے بچا لیا ‘ انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں فل پروف سیکورٹی دی جائے تاکہ ہم اپنی عبادت اور کرسمس کی خوشیاں منائی جاسکیں ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.