0

اسپورٹس ڈیسک

فیفا کی جانب سے متوقع معطلی کے خدشات کے باعث پاکستان فٹبال فیڈریشن کا کیلنڈر متاثر ہونے کے امکانات بڑھ گئے۔

پی ایف ایف نے گزشتہ ہفتے ہی آئندہ 6 ماہ کے لیے کلینڈر کو حتمی شکل دی تھی۔

متوقع معطلی سے قومی کھلاڑی ایک بار پھر بین الاقوامی مقابلوں سے آؤٹ ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,862

ذرائع کے مطابق آئندہ سال جنوری میں پاکستان اور فلپائن کے درمیان دو طرفہ سریز پر سوالیہ نشان لگ گیا۔

فروری میں قومی ٹیم کی اے ایف سی انڈر 23 اور سیف گیمز میں شرکت پر بھی سیاہ بادل چھانے لگے ہیں۔

مارچ میں پاکستان کی سنگاپور کے ساتھ دو طرفہ سریز بھی شیڈول ہے۔

فیفا سپریم کورٹ کے احکامات پر انتخابات کو رولز کی خلاف ورزی قرار دے چکا ہے۔ذرائع کے مطابق جون میں قومی انڈر 16 فٹبال ٹیم کی جاپان کے ساتھ سریز پر بھی معاملات آخری مراحل میں پہنچ چکے ہیں

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.