کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی کی جانب سے خضدار کے عوام کے لیے بڑی خوشخبری

0

 

 

  خضدار: کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے کہا ہے کہ جھالاوان میڈیکل کالج خضدار میں رواں سال مارچ کے باقاعدہ کلاسوں کا اجراء ہو گا ،پی ایم ڈی سی کی کمیٹی عنقریب میڈیکل کالج اور گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کرے کی ،میڈیکل کالج کے قیام سے طبی میدان میں طلباء کو حصول علم میں بھر پور فائدہ ملے گا۔

کالج کے بجلی کے لئے علیحدہ فیڈر کے لئے کیسکوحکام سے بات کی گئی ہے اس فیڈر سے ٹیچنگ ہسپتال کو بھی بجلی کی فراہمی ممکن ہو سکے گی،لیبر ہسپتال خضدار کو پی پی ایچ آئی کے حوالہ کر دیا گیا ہے پی پی ایچ آئی ہسپتال کو فعال کرے گی جس سے مریضوں کو سہولیات میسر آ سکے گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جھالاوان میڈیکل کالج میں کلاسوں کا اجراء سمیت دیگر امور کے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا

اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر قلات ڈویژن میجر (ر) اورنگ زیب بادینی ،ڈپٹی کمشنر خضدار مجیب الرحمن قمبرانی ،پرنسپل جھالاوان میڈیکل کالج پروفیسرڈاکٹر قاضی مسعود احمد ،پراجیکٹ ڈائریکٹر انجینئر محمد اسلم بلوچ ،ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ قلات ڈویژن ڈاکٹر محمد مراد مینگل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خضدار ڈاکٹر فضل محمد زہری ،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹیچنگ ہسپتال خضدار ڈاکٹر عبدالواحد زہری اور دیگر شریک تھے ۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,862

قبل ازیں پرنسپل ڈاکٹر قاضی مسعود احمد اور پراجیکٹ ڈائریکٹر انجینئر محمد اسلم بلوچ نے کمشنر قلات ڈویژن کو جھالاوان میڈیکل کالج خضدارکے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہے رواں سال مارچ میں کالج میں کلاسوں کا باقاعدہ اجراء ہوگا ۔

اس کے لئے ملک کے نامور پروفیسروں کی خدمات حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ،کالج کے لئے تمام ضروری آلات خریدے گئے ہیں ،لائبریری کی تعمیر مکمل ہو گئی ہے سیکورٹی کے حوالے سے سی سی کی وی کیمروں کا بندوبست کر دیا گیا ہے ،کالج کے لئے دو بسیں اور دو ایمولینس گاڑیاں بھی خریدی گئی ہیں کالج اسٹاف کی کچھ اسامیاں پر کر دی گئیں ہیں۔

میڈیکل کالج میں دو اور گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال میں ایک واٹر پلانٹ لگایا جائے گا جس سے ڈاکٹر اور مریض دونوں مستفید ہونگے کالج کے بجلی کے لئے الگ فیڈر ،میٹرز اور دیگر آلات کے لئے تقریباً تین کروڑ روپے کی خطیر رقم کیسکو کو فراہم کر دی گئی ہے ۔

کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جھالاوان میڈیکل کالج کے قیام اور کلاسوں کی اجراء سے جہاں طلباء کو حصول علم میں بھر پور فائدہ ملے گا وہاں عوام الناس کو صحت کے حوالے سے بہترین سہولیات میسر آ سکیں گی اور روزگار کے موقع پیدا ہو نگے ۔

انہوں نے پرنسپل جھالاوان میڈیکل کالج و پراجیکٹ ڈائریکٹر کو ہدایت دی کہ مارچ سے قبل تمام تیاریاں مکمل کی جائے ا س موقع پر انہوں نے کہا کہ کروڑوں روپے کی خطیر رقم سے تعمیر ہونے والے لیبر ہسپتال کو پی پی ایچ آئی کے حوالہ کر دیا گیا ہے پی پی ایچ آئی اس ہسپتال کو فعال بنائے گی۔

جس سے نہ صرف گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال خضدار سے مریضوں کو بوجھ کم ہو گا بلکہ عوام کو بھی صحت کے حوالے سے مزید جدیدسہولیات میسر آ سکیں گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.