سوئی میں پی پی ایل کمپنی کے ریٹائرڈ اور فوت ہونے والے ملازمین کے بچوں کا احتجاج آج جمعرات کے روز بھی جاری رہا ۔اس موقع پر پی پی ایل کمپنی کے فسینگ ایریا کے گیٹ نمبر ایک چار اور تین کے سامنے احتجاج کیا اور دھرنا دیا ۔
مظاہرین نے پی پی ایل کمپنی کے خلاف اور اپنے مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی کی ۔مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینز بھی اٹھا رکھے تھے ۔جن پر ان کے حق میں مطالبات درج تھے ۔اس احتجاج میں ریٹائرڈ اور فوت ہونے والے ملازمین کے بچوں کے علاوہ سیاسی وسماجی رہنماوں سیمت قبائیلی عمائدین اور عوام نے شرکت کی ۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سماجی رہنما وڈیرہ شاہ مراد کلپر وڈیرہ میاں خان بگٹی میر جمال خان کلپر وڈیرہ بارانی بگٹی برکت دیناری اور چیرمین میونسپل کمیٹی حاجی محمد بخش بگٹی واِس چیرمین موسم بگٹی وڈیرہ منظور بگٹی علی خان کلپر اور دیگر رہمناوں کا کہنا تھا کہ پی پی ایل کمپنی جان بوجھ کر بگٹی قبائل اور پی پی ایل لیبر یونین سے کیے گئے تحریری معاہدوں کی خلاف ورزی کر رہی ہے ۔کئی سال گزارنے کے باوجود سن کوٹہ کے تحت ملازمین کے بچوں کو ابھی تک بھی ملازمتیں نہیں دی گئی جوکہ معاشی قتل کے مترداف ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پی پی ایل کمپنی علاقے سے اربوں روپے کا گیس نکال کر لے جارہی ہے مگر یہاں کے مقامی افراد کے ساتھ ظلم و ذیادتی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ اب وقت بدل گیا ہے اور پی پی ایل کمپنی کی روایتی چوہدراہٹ اور غنڈا گردی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ہم پی پی ایل کمپنی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے رویش میں تبدیلی لائے اور فوری طور پر ریٹائرد اور فوت ہونے والے ملازمین کے بچوں کو ملازمتیں فراہم کرے ۔