سپارکو کی بلوچستان کو سماجی و معاشی ترقی کے عمل میں بھرپورمعاونت کی پیشکش

0

ویب ڈیسک

انیس سو سنتالیس میں نیشنل سپیس پروگرام

کا آغاز کیا گیا اور ان کا ادارہ سپیس ٹیکنالوجی کے فروغ او راستعمال کے ذریعہ قومی خدمات سرانجام دے رہا ہے، اس وقت پاکستان کے دو سیٹلائٹ خلاء میں موجود ہیں

جن کے ذریعہ کیمونیکیشن ،میٹرالوجی، نیویگیشن اور ریموٹ سینسنگ کی معلومات حاصل کی جارہی ہیں جبکہ فرانس اور جرمنی کے اشتراک سے ان ممالک کے سیٹیلائٹس سے بھی استفادہ کیا جارہا ہے

تمام صوبائی دارالحکومتوں میں ذیلی دفاتر قائم کررکھے ہیں اور صوبوں کی ضروریات کے مطابق انہیں سیٹلائٹ کے ذریعہ حاصل ہونے والی معلومات فراہم کی جاتی ہیں

حکومت بلوچستان کی درخواست پر سپارکو زراعت اور ماحولیات کے شعبوں سے متعلق معلومات فراہم کررہا ہے جبکہ ڈیموں کی تعمیر کے لئے مناسب جگہ کے انتخاب اور قدرتی آفات کے حوالے سے بھی ان کا ادارہ متعلقہ محکموں سے معاونت کررہا ہے

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,869

سپارکو کے چیئرمین میجر جنرل عامرندیم اور ان کی ٹیم کی جانب سے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اور اراکین صوبائی کابینہ کو سپارکو کی کارکردگی وامور کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی، چیف سیکریٹری بلوچستان ڈاکٹر اختر نذیر اور متعلقہ محکموں کے سیکریٹری بھی اجلاس میں شریک

کوئٹہ ،وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اور چیئرمین سپارکو میجر جنرل عامرندیم شیلڈز کا تبادلہ کررہے ہیں

تھے

گوادر بندرگاہ، کوئٹہ شہر، نصیرآباد ڈویژن اور آواران سمیت مختلف علاقوں کی سیٹلائٹ کے ذریعہ لی گئی تصاویر بھی دکھائی گئیں

وزیراعلیٰ نے قومی خدمات کے حوالے سے سپارکو کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے اس دور میں سپارکو جیسے ادارے قومی تعمیر وترقی کے عمل میں بہترین کردار ادا کررہے ہیں

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ صوبے کی ترقیاتی ضروریات کا حدف مقرر کرنے اور صوبے کے دورافتادہ علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ کے لئے سپارکو سپیس ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعہ صوبائی حکومت کی مدد کرے

اجلاس میں طے پایا کہ مختلف شعبوں میں سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کے استعمال کے لئے صوبائی حکومت اور سپارکو کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے جائیں گے ، بعدازاں چیئرمین سپارکو نے وزیراعلیٰ کو اپنے ادارے کی جانب سے یادگاری شیلڈ اور کوئٹہ شہر کا سیٹلائٹ امیج پیش کیا جبکہ وزیراعلیٰ نے انہیں شیلڈ پیش کی

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.